ماڈلنگ کیلئے لمبے قد،خوبصورت جسم کی ضرورت:آمنہ الیاس

ماڈلنگ کیلئے لمبے قد،خوبصورت جسم کی ضرورت:آمنہ الیاس

کراچی (آئی ا ین پی)ٹاپ ماڈل و معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم کی اتنی نہیں جتنے لمبے قد اور خوبصورت جسم کی ضرورت ہوتی ہے ۔

 ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ ماڈلنگ کیریئر کے لیے تعلیم اتنی لازمی نہیں جتنا ماڈلنگ کرنے والے کی جسامت اور لمبائی کا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل کی خواہشمند افراد کیلئے پلس پوائنٹ ہوتا ہے کہ ایسے شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے اور وہ صحت مند جسامت کے مالک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریمپ پر واک کرتے وقت ماڈلز کو مسکرانا نہیں چاہئے اور اپنی جسامت کو بھی زیادہ متحرک دکھانے کی ضرورت نہیں ہوتی تاکہ واک دیکھنے والے افراد کی تمام توجہ ماڈلز کے لباس پر رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں