اعجاز اسلم کا ناقِد کو نظریہ تبدیل کرنے کا مشورہ

اعجاز اسلم کا ناقِد کو نظریہ  تبدیل کرنے کا مشورہ

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار اعجاز اسلم نے تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کو نظریہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔انسٹاگرام پر اعجاز اسلم نے اپنے سفر پر۔۔

 مبنی ایک وی لاگ شیئر کیا۔مذکورہ وی لاگ میں اپنی فلائٹ کا احوال بیان کرتے ہیں جو ترکیہ سے ہوتی ہوئی امریکا پہنچی۔تاہم ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکار پر تنقید کی اور لکھا کہ ‘آپ جیسی مشہور شخصیات کو بزنس کلاس کا سفر کرنا چھوڑ دینا چاہیے ، بلاجواز نمود و نمائش سے براہ کرم باز رہنے کی کوشش کریں۔ تنقید پر اداکار نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے دیکھنے کا نظریہ ہے ، براہ کرم اپنا دیکھنے کا نظریہ تبدیل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں