احد رضا میر ایک اور ہالی ووڈ ویب سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

احد رضا میر ایک اور ہالی ووڈ ویب  سیریز میں اداکاری کیلئے تیار

ٹورنٹو (آئی این پی)اداکار احد رضا میر دوسری عالمی جنگ پر بننے والے ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گے ۔ رپورٹ کے مطابق احد رضا میر آنے۔۔

والی ہالی ووڈ ویب سیریز ورلڈ آن فائر2 میں برٹش انڈین آرمی کے رہنما رجب کا کردار ادا کریں گے ۔ چھ اقساط پر مبنی اس سیریز میں دوسری عالمی جنگ کی مناظر پیش کئے جائیں گے جس میں رائل ائیر فورس کے پائلٹ جرمن لڑاکا طیاروں کو تباہ کرتے اور مانچسٹر کی فضا میں گشت کرتے نظر آئیں گے ۔ احد رضا میر نے ورلڈ آن فائر 2 میں اپنے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں