بھارت میں اسلام مخالف فلم’72 حوریں ‘ ریلیز کیلئے تیار

بھارت میں اسلام مخالف  فلم’72 حوریں ‘ ریلیز کیلئے تیار

ممبئی(شوبز ڈیسک)‘دی کیرالہ سٹوری’ کے بعد بھارت میں ایک اور اسلام مخالف فلم ‘72 حوریں’ 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جس کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔۔

 فلم میں انتقال کرجانے والے پاکستانی اداکار رشید ناز نے بھی کردار ادا کیا ہے ۔‘72 حوریں’ کے پروڈیوسر اشوک پنڈٹ نے ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کیا۔ سوشل میڈیا میں فلم بنانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ انڈیا اب اسلاموفوبیا کا مرکز بن چکا ہے اور یہ انڈیا کو ہندو ریاست بنانے کی گھناؤنی کوششیں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں