مہوش حیات کا عید کے بعد بڑاسرپرائز دینے کا اعلان

مہوش حیات کا عید کے بعد بڑاسرپرائز دینے کا اعلان

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ عید کے بعد ایک بڑ اسرپرائز دوں گی۔

فلم’’123واں‘‘میں پرستاروں کو کردار اور لک دونوں ہی پسند آئیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ انہوں نے فلم میں وہاج علی کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا،ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ تازگی سے بھرپور تھا ۔ان کا کہناتھاکہ وہ اسی لئے کم پراجیکٹس میں نظر آتی ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو بہترین کونٹینٹ میں دکھائی دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ کوشش ہوتی ہے کہ سال میں ایک یا دو کوئی بھی اچھے پراجیکٹس دے سکوں تاکہ مداح اداکاری سے محظوظ ہو سکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں