خواتین گھر بسانے کیلئے آخری حدتک سمجھوتہ کرتی ہیں:حبا

خواتین گھر بسانے کیلئے آخری حدتک سمجھوتہ کرتی ہیں:حبا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ عورتوں میں برداشت کا مادہ زیادہ ہوتا ہے اور وہ اپنا گھر بسانے کے لئے آخری حد تک سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ وہ اپنے کام اور گھر میں توازن برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں اور مستقبل میں بھی کبھی گھر اور کام میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو بھی دونوں کا انتخاب کریں گی اور کسی نہ کسی طرح مینج کرنے کی کوشش کریں گی۔ حبا بخاری نے نجی زندگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند ہے اور گھر کے کام کرنا بھی اتنا ہی پسند ہے جتنا ڈراموں میں کام کرنا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں