برٹنی سپیئرز نے آٹھویں بار اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا

برٹنی سپیئرز نے آٹھویں بار اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا

لاس اینجلس(شوبزڈیسک)امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے ایک بار پھر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کردیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا یہ اقدام سیم اصغری کے ساتھ ان کی شادی کی پہلی سالگرہ مکمل ہونے پر سامنے آیا ہے ۔ایک سال کے عرصے میں یہ آٹھواں موقع ہے جب برٹنی سپیئرز نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کیا ہے تاہم ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بدستورموجود ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں