پاکستانی لڑکی سے شادی پر خود بھی حیران ہوں:علی خان
کراچی (آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے شادی کیلئے پاکستانی لڑکی کا انتخاب کیوں کیا۔۔
علی خان نے کہا کہ میں خود حیران ہوں کہ میں نے شادی کے لیے پاکستانی لڑکی کا انتخاب کیوں کیا، میرے پاس بھارت میں بھی بہت سے آپشن تھے ۔ جگجیت سنگھ اور فریدہ خانم کے ساتھ پاکستان آیا تھا، یہاں آکر عشق ہوگیا۔ محبت آپ کو اندھا بنا دیتی ہے خوش قسمتی سے چاندنی بھی میچور تھی اور ہم ایک جیسے ذہن رکھنے والے تھے ، ہماری فریکوئنسی بھی میچ کرتی تھی، اس لیے ہم نے وقت ضائع نہیں کیا اور تین ماہ کے اندر شادی کرلی۔