ہمایوں سعید کو نہیں پہچانتی تھی، زینب رضا کا انکشاف
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل زینب رضا نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اداکار ہمایوں سعید کو نہیں پہچانتی تھیں۔۔
۔ایک شو میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ تو جانتی تھی کہ ہمایوں سعید اداکار ہیں، ان کا پروڈکشن ہاؤس ہے ، فلموں میں آتے ہیں لیکن اُنہیں کبھی دیکھا نہیں تھا، کیونکہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں سے لگاؤ نہیں تھا۔زینب رضا نے بتایا کہ جب ریالٹی شو میں بطور مہمان ہمایوں سعید نے شرکت کی اس دن ایک ساتھی نے ان سے تعارف کروایا۔