ڈرامہ رضیہ خواتین کے حالیہ حالات کا عکاس:ماہرہ خان

اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ان کا ڈرامہ سیریل رضیہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حالیہ حالات کی عکاسی کرتاہے ۔
انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ اس ڈرامے میں کام کرنے کی وجہ حقیقت پسندانہ سکرپٹ تھا جس میں ہمارت معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہوتی ہوئی ناانصافیوں کو دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شاید اس ڈرامے کی کہانی کو شائقین کے لئے برداشت کرنا مشکل ہو یا اس پر تنقید کی جائے لیکن اس میں دکھایا گیا سچ حقیقت کے بہت قریب ہے ۔ڈرامہ سیریل رضیہ ایک ایسے گھرانے کی کہانی ہے جس میں بیٹی کی نسبت بیٹوں کو بہت فوقیت دی جاتی ہے اور بیٹی کی پیدائش پر کسی شکر و خوشی کا اہتمام نہیں کیا جاتا ۔انہوں نے ڈرامہ کواپنے کیرئیرکا منفرد پراجیکٹ قرار دیا۔