میں غریبوں کا ہیرو ہوں:فہد مصطفی

 میں غریبوں کا ہیرو ہوں:فہد مصطفی

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفی نے خود کو غریبوں کا ہیرو قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ۔۔۔

 میرا فون نمبر بہت جلدی عام ہو جاتا ہے اور مداحوں کے بے تکلف میسیجز بھی آتے ہیں۔ایک ٹاک شو میں انہوں نے کہا کہ شوق کا مول نہیں، مہنگی سے مہنگی گاڑی لے لو فلموں میں بائیک پر ہی دکھایا جاتا ہے ، اللہ نے اسی طرح انصاف کیا ہے ، میں غریبوں کا ہیرو ہوں۔ فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میرا نمبر بہت جلدی عام ہو جاتا ہے اور ایسے لوگ جنہیں جانتا بھی نہیں، وہ بھی بے تکلفی سے گفتگو کرتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں