نین تارا کو ناراضگی کے باوجود بھی ایٹلی کمار پر فخر

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ نین تارا کو ناراضگی کے باوجود بھی فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار پر فخر ہے ۔
اُنہوں نے فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، اپنی سٹوری کے کیپشن میں ایٹلی کمار کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ‘مجھے آپ پر فخر ہے ۔ نین تارا کی ناراضی کی وجہ یہ سامنے آئی کہ دیپیکا پڈوکون کے کردار کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم ہو، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔