عامر خان کا ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ

 عامر خان کا ڈیزاسٹر ریلیف  فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ

ممبئی (آئی ا ین پی)بالی ووڈ سپر سٹار اداکار عامر خان نے ہماچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ اور اسکے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کے پیش نظر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے کا عطیہ کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق اداکار عامر خان متاثرہ خاندانوں کے جانب مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ بھارتی روپے کی امداد کرکے کئی معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ کی وجہ بن گئے ۔اس حوالے سے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی متاثرہ افراد کی مدد کے لیے عامر خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں