فلم حیدر مفت میں کی تھی شاہد کپور کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی ہٹ فلم حیدر سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میں نے مفت کی تھی۔
بھارتی ہدایتکار وشال بھردواج نے فلم حیدر 35 کروڑ کے بجٹ میں صرف 53 دنوں میں مکمل کی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وشال بھردواج جتنے بجٹ میں فلم بنا رہے تھے ، اس وقت میرا معاوضہ اس سے زیادہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وشال بھردواج نے فلم کا بجٹ مختصر ہونے سے متعلق بتایا، اس لیے میں نے اپنا معاوضہ چھوڑ دیا۔