شائقین حقیقت پر مبنی ڈرا مے دیکھنے کے خواہشمند ہیں:جویریہ سعود

 شائقین حقیقت پر مبنی ڈرا مے دیکھنے کے خواہشمند ہیں:جویریہ سعود

اسلام آباد (اے پی پی)اداکارہ جویریہ سعود نے کہاکہ شائقین حقیقت پر مبنی ڈرا مے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے ایک ٹاک شو میں کہاکہ لوگ اب رومانوی یا حقیقی مواد پر مبنی فلمیں یا ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ڈرامہ بے بی باجی کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ کہانی کا حقیقت کے قریب ہونا تھا۔ انہو ں نے کہاکہ لوگ اپنے ارد گرد کے کرداروں اور واقعات کو سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں اور ہدایت کار یا کوئی پروڈکشن ہاؤس اپنی پسند شائقین پر مسلط نہیں کرسکتے کیونکہ اب شائقین بہت میچور ہوگئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں