ازیکا ڈینیئل کا موہٹہ پیلس سے جڑے پراسرار واقعے کا انکشاف
کراچی (آئی این پی)اداکارہ ازیکا ڈینیل نے پراسرار واقعے کا انکشاف کیا ۔ ایک انٹرویو میں ادکارہ نے کراچی کلفٹن میں واقع موہٹہ پیلس میں ماڈلنگ پر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہم شوٹ کیلئے وہاں پہنچے توگیٹ کیپر ہمیں بارہا مغرب سے پہلے وہاں سے جانے کی تلقین کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ موہٹہ پیلس کے پیچھے ایک جگہ تھی جہاں کافی پتھر اور ایک مرجھایا ہوا درخت موجود تھا جہاں ہمارا آخری شوٹ ہونا تھا اتنے میں مغرب کی اذان ہوگئی، اذان کی آواز آنے کی دیر تھی کہ اسی اثنا میں ہوا سے چھوٹے چھوٹے پتھر برسنا شروع ہوگئے ۔ خوف کے عالم میں ہم نے وہاں سے دوڑ لگانا شروع کردی۔