ثمینہ کیساتھ گھر سے بھاگ کر نکاح کیا تھا:عثمان پیرزادہ
لاہور(آئی این پی)سینئر اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر عثمان پیرزادہ نے اداکارہ و اہلیہ ثمینہ پیرزادہ سے نکاح کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح گھر والوں سے چھپ کر کیا تھا۔
عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ایک دن ثمینہ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ شادی کر سکتے ہیں؟ تو عثمان نے کہا ہاں اور اس کے بعد وہ اپنے دوست کے گھر کے قریب ایک مسجد میں گئے اور نکاح کرلیا۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ نکاح کے بعد میں اور ثمینہ اپنے اپنے گھر لوٹ گئے، میں لڈو کا ٹوکرا لیکر والدہ کے پاس گیا اور نکاح کا بتادیا جس کو سن کر وہ حیران رہ گئیں۔