ماضی کو یاد کر کے مجھے بار بار رونا پسند نہیں:متھیرا

لاہور(این این آئی)اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا کہ زندگی میں بہت کچھ ہو چکا لیکن ماضی کو یاد کر کے مجھے بار بار رونا پسند نہیں۔حال ہی میں اداکارہ متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ان لوگوں سے شدید نفرت ہے جو ایک ہی بات کو بار بار دہراتے ہیں، جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ خدا ہوتا ہے ، میں پرفیکٹ مسلمان نہیں ہوں، میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے گناہ کئے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میں جہنم میں جاؤں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے تین بیٹے ہیں، ہمیشہ کہتی ہوں کہ لڑکوں کو زیادہ اچھی تربیت دینی چاہیے ۔