ڈراموں میں ہراسانی کو رومانوی انداز میں پیش کیا جارہا :عروہ

ڈراموں میں ہراسانی کو رومانوی انداز میں پیش کیا جارہا :عروہ

لاہور(آئی این پی )اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ ماضی میں ڈراموں کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جاتا تھا۔۔

 تاہم آج کل کے ڈراموں میں ہراسانی، گھریلو تشدد کو رومانوی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے اس تصور کو اب تبدیل کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے وہ 17برس کی عمر میں شوبز میں آئی تھیں اور اس وقت انہیں بہت ساری چیزوں کا علم نہیں تھا مگر اب اپنی غلطیوں سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں وہ وہاں زیادہ متحرک تھیں مگر جب وہ ذہنی طور پختہ ہوئیں تو انہوں نے وہاں مصروفیت کم کردی اور اب وہ وہاں ہر بات یا چیز شیئر نہیں کرتی، کیوں کہ ہر بات شیئر کرنے والی نہیں ہوتی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں