ہمارے یہاں فلم کی جگہ ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے :ثناء نواز

 ہمارے یہاں فلم کی جگہ ڈرامہ  انڈسٹری عروج پر ہے :ثناء نواز

لاہور(آئی این پی )فلم اورٹی وی کی اداکارہ و ماڈل ثناء نواز نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی۔۔

 سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے ۔ ایک انٹرویو میں ثناء نے کہا کہ ہمارے یہاں فلم کی جگہ ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اور اسی وجہ سے آج سینکڑوں اداکاروں کا روزگار ٹی وی ڈراموں سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار کسی ایک کو قرار نہیں دیا جا سکتا اگر ہمیں بالی ووڈ اور دیگر فلم انڈسٹریز کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کیلئے خلوص نیت کے ساتھ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں