فہد مصطفی کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کڑی تنقید

کراچی(این این آئی)اداکار فہد مصطفی نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔حال ہی میں ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مواد سب سے زیادہ اووریٹڈ لفظ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی سبق آموز مواد ہے ہی نہیں، مواد کے نام پرہرکوئی اپنی فیملی کو بیچ رہا ہے ۔ اب تو لوگ مواد کیلئے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ یہ کون سا مواد ہے ؟ میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے اس قسم کے مواد کے لیے جانیں، میں اچھی یا بری کہانی سنا سکتا ہوں، اپنے گھر کو نہیں بیچ سکتا۔