ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے

ارمینا خان کے والد  انتقال کر گئے

اسلام آباد (اے پی پی)فلم و ٹی وی اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں مرحوم والد کے۔۔

 انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے ۔انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔اداکارہ نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم دوبارہ ملیں گے ۔ ادا کارہ سے اس موقع پر شوبز شخصیات نے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں