رنبیر کپور کی اینیمل کے آٹھ گھنٹوں میں20ہزار ٹکٹ فروخت
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار رنبیر کپور کی نئی فلم اینیمل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا اور صرف 8 گھنٹوں میں فلم کے 20 ہزار سے ۔۔
زائد ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق کرونا کے بعد کسی فیچر فلم کیلئے یہ سب سے بڑا رسپانس ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پہلے دن ٹکٹ کی فروخت 50 ہزار تک پہنچ جائیگی۔ اینیمل میں رنیبر کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ رنبیر کپور کے مدمقابل راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔فلم انیمل یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائیگی۔