فائرنگ حملے کے بعد گپی کی سلمان خان سے دوستی کی تردید

فائرنگ حملے کے بعد گپی کی سلمان خان سے دوستی کی تردید

ممبئی(شوبز ڈیسک)گھر پر فائرنگ حملے کے بعد پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال نے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے اپنی دوستی کی تردید کردی۔

 کینیڈا میں گپی گریوال کے گھر کے باہر گزشتہ روز فائرنگ ہوئی تھی جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کی۔سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی طرف سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی ان کو نہیں بچا سکے گی۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کی سلمان خان کے ساتھ صرف چند ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ان کے درمیان کوئی دوستی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ سپر سٹار کے خلاف گینگسٹر کا غصہ ان پر نکالا گیا ہے اور اس سے وہ اپنی فیملی سمیت عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں