مریم نفیس اعظم خان کے دفاع میں بول پڑیں،پی سی بی پر تنقید

مریم نفیس اعظم خان کے دفاع  میں بول پڑیں،پی سی بی پر تنقید

کراچی (این این آئی)اداکارہ مریم نفیس نے فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے پر پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا فلسطین بارے بات کررہی ۔۔

ہم منافقت میں جی رہے ہیں، اعظم کی اخلاقیات، فلسطینیوں کیلئے ہمدردی پر فخر ہے ۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے مگر اپنے لوگوں کو درست مؤقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے ۔مریم نفیس نے اعظم خان کو مخاطب کرکے لکھا مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کیلئے ہمدردی پر فخر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں