فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹ اکاؤنٹ شیڈوبین ہوگیا

فلسطین کی حمایت پر اُشنا شاہ کا انسٹ اکاؤنٹ شیڈوبین ہوگیا

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ اُشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر انسٹاگرام نے اُن کا اکاوْنٹ شیڈوبین کردیا ہے لیکن وہ اس پابندی کے باوجود بھی غزہ کے لیے آواز اُٹھاتی رہیں گی۔

اُشنا شاہ نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ غزہ کے معاملے میں ایکس کیوں اتنی اچھی طرح کام کررہا ہے لیکن ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔اُشنا شاہ نے کہا کہ شیڈوبین، مشہور شخصیات کو غزہ کے حق میں بولنے سے روکنے کا ایک طریقہ بھی ہے ، جو لوگ اپنے فالوورز اور شہرت کھونے سے ڈرتے ہیں وہ شیڈوبین کے بعد خاموش ہوجائیں گے لیکن میں چُپ نہیں رہوں گی ۔اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! شیڈوبین کے ڈر سے خاموش نہیں ہونا، غزہ کے لیے آواز اُٹھاتے رہیں کیونکہ غزہ میں عارضی جنگ بندی ختم ہورہی ہے اور اب اسرائیل فلسطینیوں پر مزید ظلم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں