طعنے کسنے سے پہلے خدا کا خوف کریں:نادیہ خان

 طعنے کسنے سے پہلے خدا کا  خوف کریں:نادیہ خان

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ کسی پر طعنے کسنے سے پہلے خدا کا خوف کرنا چاہیے کیونکہ طعنہ لوٹ کر آتا ہے۔

ایک شو میں انہوں نے کہا کہ ہماری ایک آنٹی ہمیشہ کہتی تھیں کہ ہائے چار چار بیٹیاں، میرے تو چار بیٹے ہیں بڑا سکون ہے ۔ اب کوئی نہیں جو ان کا احساس کرے ، ان سے بات کرے یا ان کے کام کرے۔اداکارہ نے بتایا کہ آنٹی کو ان کی ماسی نے کہا کہ ہائے آنٹی جی کاش تمہاری بیٹی ہوتی۔نادیہ خان نے اپنے قصے کی روشنی میں یہ بھی کہا کہ شایداللہ تعالیٰ انہیں دکھانا چاہتے تھے کہ تم دوسروں کو بیٹی کا طعنہ دیتی تھیں آج تمہیں بیٹی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں