بعض اوقات کبڈی پلیئرز کو مجھ سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے :ابھیشیک

بعض اوقات کبڈی پلیئرز کو مجھ سے  زیادہ معاوضہ ملتا ہے :ابھیشیک

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا کہ بعض اوقات کبڈی کھلاڑیوں کو مجھ سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے ۔

بھارت کے پرو کبڈی لیگ کی فرنچائز جے پور پنک پینتھر کے مالک بالی ووڈ کے اداکار ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے بچپن میں کبڈی کھیلی تھی، اداکار نے بتایا کہ کبڈی کا عروج صرف ناظرین کی تعداد سے نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے سے بھی ہوا ہے ، ابھیشیک نے اعتراف کیا کہ کچھ کھلاڑی مجھ سے زیادہ کماتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں