یشال شاہد نے ہانیہ عامر کو جل پری کہہ دیا

یشال شاہد نے ہانیہ  عامر کو جل پری کہہ دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ ہانیہ عامر کی انڈر واٹر ویڈیو دیکھ کر انہیں جل پری کے خطاب سے نواز دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے دبئی سے سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں زیر پانی موج مستی، کبھی سنوکر تو کبھی شطرنج کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے ۔اس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ کو ‘جل پری’ کے خطاب سے نواز دیا جبکہ دیگر انہیں ‘کیوٹ’ قرار دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں