مذاق اڑانے والوں کیلئے روزی روٹی کا ذریعہ بن گئی ہوں:میرا

مذاق اڑانے والوں کیلئے روزی روٹی کا ذریعہ بن گئی ہوں:میرا

لاہور(شوبزڈیسک)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ وہ مذاق اڑانے والوں کے لیے روزی روٹی کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ لوگ میری کاپی کرکے پیسہ کما رہے ہیں، میں ان لوگوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہوں جو میرا مذاق اڑاتے ہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی اللہ کی شکرگزار ہوں کہ مجھے وہ مقام عطا کیا کہ آج لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔میرا نے کہا کہ میں نے اب تک 150 سے زائد فلمیں کی ہیں اور مجھے اپنی تمام فلمیں پسند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں