ابھیشک اور ایشوریہ کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں

ابھیشک اور ایشوریہ کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے معروف بالی ووڈ جوڑی کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں طلاق کے لیے جلد عدالت سے رجوع کریں گے ۔اب حال ہی میں ان گردشی خبروں نے اس وقت مزید طول پکڑ لیا جب ابھیشک بچن مختلف تقریبات میں اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دکھائی دیئے ۔معروف امریکی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف نے اداکار کی حالیہ مختلف تقریبات سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اداکار کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس سے قبل اداکار ہمیشہ مذکورہ انگوٹھی پہنے ہوئے نظر آتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں