ابتدائی دنوں میں رنگت کی بنا پر کردار ملتے تھے :مزنا وقاص

ابتدائی دنوں میں رنگت کی بنا پر کردار ملتے تھے :مزنا وقاص

کراچی(آئی ا ین پی)اداکارہ مزنا وقاص نے انکشاف کیا کہ ان کے تین حمل ضائع ہوچکے ہیں، اس دوران ان کے خاندان کے لوگوں نے انہیں طعنہ دیا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے میں خود اپنے بچے ضائع کررہی ہوں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکاری سیکھنے کے لیے انہوں نے ناپا جوائن کیا جہاں انہیں اپنی ظاہری شکل و صورت، سانولی رنگت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں رنگت کی بنا پر کردار ملتے تھے ، جو لوگ ناپا میں مجھے خوبصورت نہ ہونے کا طعنہ دیتے وہ آج میرے ساتھ کام کرتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کبھی بچہ گود لینے کی کوشش نہیں کی، اس معاملے میں شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں