پریانکا چوپڑا بھی ‘ڈیپ فیک’ ٹیکنالوجی کا شکار ہو گئیں

پریانکا چوپڑا بھی ‘ڈیپ فیک’  ٹیکنالوجی کا شکار ہو گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہو گئیں۔

پریانکا چوپڑا کے پُرانے انٹرویو کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔ ویڈیو میں وہ کسی برانڈ کی تشہیر پر بات کر رہی ہیں۔جعلی ویڈیو میںپریانکا چوپڑا کے چہرے کو نہیں بلکہ آواز کو ایڈٹ کیا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ ایک برانڈ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنی سالانہ کمائی بھی بتا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں