سوشل میڈیا نہیں صرف کام پر توجہ دیتی ہوں:نیلم منیر

سوشل میڈیا نہیں صرف کام  پر توجہ دیتی ہوں:نیلم منیر

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا نہیں صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ اپنے معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا میری پوری توجہ صرف اپنا کیریئر بنانے میں ہے کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔ نیلم منیر نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے ۔ روٹین کے کردار سے ہٹ کر ایسے کردار پسند ہیں جن میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں