ماہرہ خان کو چلنے میں دشواری کا سامنا، مداح پریشان
کراچی(آئی این پی)اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کے بعد چلنے پھرنے میں دشواری ہونے لگی جس سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔
حال ہی میں ماہرہ خان کی سہیلی نینا کاشف نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں نوبیاہتا جوڑے کے اعزاز میں رکھی گئی ایک پارٹی کی تصاویر شامل ہیں۔مذکورہ پوسٹ میں سفید و سیاہ لباس میں ملبوس ماہرہ خان کو ان کے شوہر کے ساتھ بے حد خوش دیکھا جاسکتا ہے ۔ایک تصویر میں ماہرہ خان واکنگ سٹک کا سہارا لیتے ہوئے اپنی سہیلی نینا کاشف کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں۔اگرچہ اس حوالے سے ماہرہ خان نے کوئی وضاحت نہیں دی۔