رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کی طرف اشارہ دیدیا

رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کی طرف اشارہ دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک ) سابق گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کی طرف اشارہ د یدیا۔۔۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے ۔ تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔اس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے چند اشعار بھی لکھے ، جوکہ یہ تھے تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے ، منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں۔رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین نے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں