فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نیشنل ایوارڈ کا اجرا ہونا چاہیے :ثنا

فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے  نیشنل ایوارڈ کا اجرا ہونا چاہیے :ثنا

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ اداکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے دوبارہ سے نیشنل ایوارڈ کا اجراء ہونا چاہیے ۔

 کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سالانہ چار ،پانچ ایوارڈ ہوا کرتے تھے جن میں نیشنل ایوارڈ سب سے بڑا ایوارڈ تصور کیا جاتا تھا جبکہ اس کے ساتھ نگار ایوارڈ بھی اداکاروں کیلئے ایک توانا ئی اور آکسیجن کی حیثیت رکھتا تھا ۔مگراب گزشتہ کئی سالوں سے یہ سلسلہ بالکل ختم ہوچکا ہے ۔ فوری طور پر نیشنل ایوارڈ کے ساتھ دیگر ایوارڈ زکے اجراء کا عمل بھی شروع کرنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں