روتی عورت بکتی ہے ، اسلئے ان پر ڈرامے بنائے جاتے : رابعہ بٹ

روتی عورت بکتی ہے ، اسلئے ان پر  ڈرامے بنائے جاتے : رابعہ بٹ

لاہور(شوبزڈیسک )مقبول ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کا کہنا ہے کہ روتی ہوئی عورت بکتی ہے ۔۔۔

اسی لیے پروڈکشن ہاؤس ان کے رونے پر ڈرامے بناتے ہیں جبکہ ایسے ڈرامے بنانے میں پروڈیوسر و ہدایت کار سمیت دیکھنے والے بھی برابر کے مجرم ہیں۔ رابعہ بٹ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں وہ ڈرامے کے موضوعات پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ ڈراموں میں شوہروں کو ناجائز تعلقات کرتے دکھایا جاتا ہے ، سماج میں مضبوط عورت کے تصور کی بھی غلط تشریح کی جاتی ہے ، روتی ہوئی عورت کے کرداروں پر ڈرامے بنانے میں سب قصور وار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں