بہت فلسطینی شہید ہوگئے ، فوری جنگ بند کی جائے :گوہر خان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اسرائیل کی درندگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی رہنماوْں سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔
گوہر خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں فلسطینی صحافی کی پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے ۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں خاموش دُنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں لوگ آپ سے جنگ بندی کی درخواست کر رہے ہیں اور میں بھی آپ سے التجا کرتی ہوں براہ کرم ابھی جنگ بندی کریں۔اُنہوں نے کہا کہ غزہ کے بچے یتیم ہوگئے ہیں، اپنے اعضاء سے محروم ہوگئے ہیں، وہ شہید ہورہے ہیں، میں عالمی رہنماوْں سے اپیل کرتی ہوں غزہ کی مدد کریں۔گوہر خان نے کہا کہ اے عرب دنیا، اے مغربی حکمرانوں، اے ایشیائی حکمرانوں! فلسطین میں ابھی جنگ بندی کرو، وہاں بہت زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔