تمام حدیں پار! عاصم رضا کا یمنی زیدی کو بوسہ،ویڈیو وائرل
کراچی(شوبزڈیسک)پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کمرشل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصم رضا نے بے تکلفی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے معروف اداکارہ یمنی زیدی کا بوسہ لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
25 جنوری کو کراچی میں یمنی زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے اختتام پر جہاں سب ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کررہے تھے تو اسی دوران پروڈیوسر عاصم رضا نے بے تکلفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں اوریمنی کے منہ پر دو بار بوسہ دیتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا۔ صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ عاصم رضا اور یمنی زیدی کو اپنے درمیان فاصلہ رکھنا چاہیے تھا، ان دونوں شخصیات کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔ یہ بھی شہرت اور پیسوں کی خاطر دوسری اداکاراؤں کے نقشِ قدم پر چل پڑیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments