نعمان اعجاز کے والد کے کردار کی آفر ٹھکرادی:محمود اسلم
لاہور(شوبزڈیسک)نامور اداکار محمود اسلم نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں نعمان اعجاز کے والد کا کردار آفر کیا گیا تھا جو انہوں نے کرنے سے منع کردیا۔
نجی ٹی وی کے شو میں میزبان کے سوال پر محمود اسلم نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ایک پراجیکٹ میں انہیں ساتھی فنکار نعمان اعجاز کے والد کا کردار آفر کیا گیا۔ نعمان اعجاز مجھ سے چند برس ہی چھوٹا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نادیہ خان سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دیکھئے نادیہ یہ کیسی بات ہے، برائے مہربانی آپ اس کے خلاف سٹینڈ لیں۔