عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

عائزہ خان کو بھی یو اے ای  کا گولڈن ویزہ مل گیا

دبئی(آئی این پی)اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

انہوں نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ سے نواز دیا گیا ہے ۔انہوں نے حکام سے گولڈن ویزہ حاصل کرتے ہوئے یادگار تصویر جاری کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے دبئی میں جو ناقابل فراموش یادیں تخلیق کی ہیں، خواہ وہ چھٹیوں کے دوران ہوں یا کام پر وہ دنیا بھر کے کسی بھی دوسرے تجربات سے بے مثال ہیں۔ اداکارہ نے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں