زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی:حنا خواجہ بیات

زندگی میں کبھی اولاد کی کمی  محسوس نہیں کی:حنا خواجہ بیات

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ اگر اللہ نے مجھے اولاد نہیں دی تو یہ بھی اس کا کرم ہے کیونکہ اس کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے۔

حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی،اُنہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے کبھی اولاد نہ ہونے پر ایک دوسرے کو الزام نہیں دیا، ہم دونوں کو بچے بہت پسند تھے اور ہم نے اس کے لیے کوشش بھی کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ عثمان خالد بٹ خود کو میرا بیٹا اور مدیحہ امام خود کو میری بیٹی کہتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں