اداکارہ جاناں ملک کی ہسپتال میں سرجری

اداکارہ جاناں ملک کی  ہسپتال میں سرجری

لاہور(آئی این پی)اداکارہ جاناں ملک بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

جاناں ملک نے اپنی پہلی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ان کی بیماری ایک نئے ملک میں ان کیلئے خوفناک تجربہ ہو سکتی تھی لیکن دوستوں نے ان کے اس سفر کو بہت آسان بنا دیا ہے ۔ ایک اور ویڈیو میں جاناں ملک نے اپنے خیر خواہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتانا کہ ان کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے اور اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں