ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں:آئمہ بیگ

ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں:آئمہ بیگ

لاہور (آئی این پی)حال ہی میں عمرہ ادائیگی کے بعد واپس لوٹنے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ٹیٹو پر تنقید کرنے والے ناقدین کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ان سب کو سلام ہے جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں۔

 انہوں نے اپنی انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے ان ٹیٹوز والے ہاتھوں سے خانہ کعبہ کو چھونے اور محسوس کرنے کا موقع ملا ہے ۔آئمہ بیگ کے مطابق اصل بات یہ ہے کہ کوئی انسان کبھی برا نہیں ہوتا بلکہ کسی شخص کے اعمال مذہبی طور پر ناپسند کئے جاسکتے ہیں لیکن اللہ بہت مہربان ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں