بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے دوسری شادی کرلی

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری  نے دوسری شادی کرلی

تلنگانہ(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اپنے دیرینہ دوست و اداکار سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے 26 مارچ کو تلنگانہ کے رنگناتھ سوامی مندر میں اپنے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔فی الحال سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری کی شادی کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑا بہت جلد اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں