نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی

نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صلح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بچوں کی خاطر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

عالیہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میری زندگی میں کچھ چیزیں بدلی ہیں، مجھے لگتا کہ جس طرح ہم دنیا کے ساتھ اپنی زندگی کے تلخ حالات شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہمیں اپنی زندگی کی اچھی چیزوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیے ، اسی لیے ہم نے ہماری شادی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ ہم نے ہمارے بچوں کے ساتھ منائی تھی۔عالیہ صدیقی نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اور میرے رشتے میں جو مسئلہ درپیش تھا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا لیکن اب یہ غلط فہمی ہماری زندگی سے دور ہوگئی ہے اور ہم نے اپنے بچوں کی خاطر صلح کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں