دونوں بیٹے جھگڑا کرتے ہیں، سیف کو بھی ان پر چیختے دیکھا:کرینہ

دونوں بیٹے جھگڑا کرتے ہیں، سیف کو بھی ان پر چیختے دیکھا:کرینہ

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں بیٹے گھر میں خوب جھگڑا کرتے ہیں۔۔

 حتی کہ سیف علی خان کو بھی ان پر چیختے ہوئے دیکھا ہے ۔ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے دونوں بیٹوں سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ان دونوں بچوں کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے ۔ کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ میں تیمور اور جہانگیر سے کہتی رہتی ہوں کہ آپس میں لڑائی نہ کرو، حتی کہ جب میں تیار ہورہی ہوتی ہوں تو میں نے سیف کو بھی ان پر چیختے ہوئے سنا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں