عبداللہ پور کا دیوداسکی شائقین میں پذیرائی
کراچی(شوبز ڈیسک)زندگی کی ایک اہم اور شاندار سیریز عبداللہ پور کا دیوداس اپنے پریمیئر کے بعد سے پاکستانی ناظرین کی پسندیدہ ترین سیریز بن گئی ہے۔
اپنی دلکش کہانی اور شاندار کاسٹ کے ساتھ اس سیریز نے بڑے پیمانے پرشائقین کی پذیرائی حاصل کی ہے ۔ ڈرامے کے مرکزی ستاروں میں بلال عباس’ سارہ خان ’ رضا طالش سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کا ساؤنڈ ٹریک "بیبا"سمیع خان نے کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے۔ سویرا ندیم’ انوشے عباسی اور نعمان اعجاز جیسے تجربہ کار فنکاروں نے سیریز میں حقیقی رنگ بھر کر ناظرین کو دلچسپ تجربہ فراہم کیا ہے۔