کیریئر کے ابتدا میں ممبئی میں اذیت کا سامنا کرنا پڑا:نورا فتحی

کیریئر کے ابتدا میں ممبئی میں اذیت کا سامنا کرنا پڑا:نورا فتحی

ممبئی(آئی این پی)مراکشی نژاد بالی ووڈ اداکارہ رقاصہ نورا فتحی نے کہا ہے کہ انہیں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ممبئی میں اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک انٹرویو میں نورا کا کہنا تھا کہ میں ابتدا میں ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی جس میں مزید 9 افراد رہائش پذیر تھے اور تمام ہی نفسیاتی مریض تھے ، لیکن اس اپارٹمنٹ میں انکا اور دو لڑکیوں کا علیحدہ کمرہ تھا۔ نورا کا کہنا تھا کہ ممبئی کے اس اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے وہ سوچتی تھیں کہ آخر میں نے خود کو کہاں پھنسادیا ہے۔ اس معاملے سے میں آج بھی ذہنی اذیت میں ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں